0
Thursday 12 Jan 2017 00:25

ہم نے 2016ء میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے قومی خزانہ میں جمع کروایا، انسپکٹر ابراہیم خان

ہم نے 2016ء میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے قومی خزانہ میں جمع کروایا، انسپکٹر ابراہیم خان
اسلام ٹائمز۔ ٹریفک پولیس ضلع بنوں کے انچارج انسپکٹر ابراہیم خان نے میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے 2016ء میں 3 کروڑ 69 لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے قومی خزانہ میں جمع کروایا اور ایک ماہ میں مزید 49 لاکھ روپے کا جرمانہ کرکے خزانہ میں داخل کیا گیا ہے۔ بنوں میں ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ جس میں ٹریفک اصولوں کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ بنوں میں ٹریفک پولیس، گاڑیوں کی کمی اور دیگر مسائل کی وجہ سے کچھ مشکلات ہیں، لیکن ہم ٹریفک نظام کو درست کرنے کیلئے دن رات کوشش کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انسپکٹر ابراہیم خان نے تفصیلات بتاتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں کم عمر بچے رکشے وغیرہ چلاتے ہیں، رکشہ کے ذمہ داران کو چاہیئے کہ وہ ٹریفک کے قوانین کا مکمل احترام کریں، کسی کو بھی ٹریفک نظام کی خلاف ورزی کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اس کیلئے ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر عقیق حسین کی نگرانی میں ٹھوس اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ بنوں شہر میں مختلف روٹس کو ون وے مقرر کیا گیا ہے۔ انہوں نے عوام اور ٹرانسپورٹرز سے اپیل کی کہ وہ ٹریفک پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام کے تعاون کے بغیر ٹریفک پولیس اپنا کام صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے سکتی، اس لئے ٹریفک پولیس اور عوام ایک دوسرے کے لئے لازم و ملزوم ہیں۔ انہوں اس پر بھی افسوس کا اظہار کیا کہ بنوں میں سڑکوں کے تنگ ہونے کی وجہ سے رکشے، ٹرک، ڈاٹسن، فلائنگ کوچ اور بڑی بڑی گاڑیوں کی بھرمار سے سڑک پر ٹریفک کے نظام میں خلل پڑتا ہے، لیکن ان شاء اللہ ہم ٹریفک کے نظام کو درست کرنے کیلئے سخت انتظامات کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 599290
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش