0
Wednesday 11 Jan 2017 23:20

ہم سے نہ تو سعودی حکومت نے رابطہ کیا، نہ ہی راحیل شریف نے کوئی درخواست کی، خواجہ آصف کا یوٹرن

ہم سے نہ تو سعودی حکومت نے رابطہ کیا، نہ ہی راحیل شریف نے کوئی درخواست کی، خواجہ آصف کا یوٹرن
اسلام ٹائمز۔ وزیر دفاع خواجہ آصف نے چند روز پہلے جاری اپنا بیان بدلتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سے نہ تو سعودی حکومت نے رابطہ کیا ہے اور نہ ہی راحیل شریف نے اس حوالے سے کوئی درخواست کی ہے، جب بھی انہیں آفر ہوگی وہ متعلقہ ادارے سے رابطہ کریں گے۔
ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جو راحیل شریف سے متعلق پہلے بیان دیا تھا اس وقت ان کے پاس تفصیلات نہیں تھیں اور اسلامی اتحاد سے متعلق موقف سینیٹ میں بتادیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راحیل شریف سات جنوری کی شام کو عمرے سے واپس آ گئے تھے ہم سے نہ سعودی حکومت نے رابطہ کیا نہ ہی راحیل شریف نے، جب بھی انہیں آفر ہوگی وہ متعلقہ ادارے سے رابطہ کرینگے۔ یاد رہے کہ 6 جنوری کو وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی حکومتی منشاء اور جی ایچ کیو سے کلیئرنس کے بعد ہوئی، جنرل (ر) راحیل شریف کی سعودی عرب میں تعیناتی پرسوں ترسوں ہوئی، تعیناتی کے لیے باقاعدہ کلیئرنس ہوتی ہے، تعیناتی میں حکومتی منشاء شامل  ہے۔
خبر کا کوڈ : 599270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش