0
Wednesday 11 Jan 2017 21:53

مخلوق خدا کے امن کے قیام کیلئے جدوجہد وقت کا تقاضا ہے، گورنر کے پی کے

مخلوق خدا کے امن کے قیام کیلئے جدوجہد وقت کا تقاضا ہے، گورنر کے پی کے
اسلام ٹائمز۔ گورنر خیبر پختونخوا انجینئر اقبال ظفر جھگڑا نے کہا ہے کہ بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دے کر ہی ملکی و بین الاقوامی سطح پر امن کا قیام یقینی بنایا اور انسانیت کو درپیش چیلنجز کا مقابلہ کیا جا سکتا ہے۔ وہ بدھ کو گورنر ہاؤس پشاور میں قومی امن کمیٹی برائے بین المذاہب ہم آہنگی کے ایک وفد سے ملاقات کر رہے تھے۔ وفد کی قیادت قومی امن کمیٹی کے چیئرمین علامہ مولانا محمد شعیب کر رہے تھے، جبکہ وفد میں مختلف مکتبہ فکر کے علماء و مشائخ اور مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ مولانا شعیب نے گورنر کو امن کمیٹی کی سرگرمیوں اور اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا۔ گورنر نے بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ کیلئے قومی امن کمیٹی کی کوششوں کو سراہا، انہوں نے کہا کہ مخلوق خدا کے امن کے قیام کیلئے جدوجہد وقت کا تقاضا ہے اور اس میں رب کی رضا بھی ہے۔
خبر کا کوڈ : 599256
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش