0
Wednesday 11 Jan 2017 20:28

راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر نوجوان نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کرڈالا

راولپنڈی، خاندانی دشمنی پر نوجوان نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کرڈالا
اسلام ٹائمز۔ راولپنڈی میں دیرینہ دشمنی پر ایک شخص نے فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کر دیا۔ فائرنگ کا واقعہ راولپنڈی میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں پیش آیا، جہاں مقتول کے بھتیجے نے میاں بیوی سمیت چار ملازمین کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔ قتل ہونے والوں میں کمسن بچی، دو خواتین اور تین مرد شامل ہیں۔ فائرنگ کے واقعہ میں کلثوم نامی خاتون شدید زخمی بھی ہوئی۔ ایس ایچ او واہ کینٹ کے مطابق واقعہ گھریلو رنجش کا نتیجہ ہے، مقتول احتشام کے بھتیجے حمزہ نے گھریلو ناچاقی پر تمام افراد کو قتل کیا۔ قتل ہونے والے 6 افراد کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔ ملزم ارتکاب جرم کے بعد باآسانی فرار ہوگیا۔
خبر کا کوڈ : 599232
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش