0
Wednesday 11 Jan 2017 20:39

عمران خان کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں وہ صرف اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں، سینیٹر غوث نیازی

عمران خان کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں وہ صرف اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں، سینیٹر غوث نیازی
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ نون خوشاب کے رہنما اور سینیٹر ڈاکٹر غوث محمد نیازی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نون لیگی حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی، پانامہ لیکس ایشو کے ذریعے حکومت گرانے کی سازشیں کرنے والے جان لیں کہ ٹھوس شواہد کے بغیر بے بنیاد الزامات کے ذریعے مسلم لیگی اکابرین کو اقتدار سے محروم نہیں کیا جا سکتا، ہر بار شرمندگی ان کا مقدر بنے گی۔ اُنھوں نے کہا کہ مسلم لیگ نون کی پارلیمانی، قومی اور عوامی خدمات تاریخ کے حافظے پر نقش ہیں، میاں محمد نواز شریف نے وطن عزیز کو ایٹمی صلاحیت دے کر دفاع کو ناقابل تسخیر بنایا، پاکستان کے غیور عوام کو موٹر وے کا خوبصورت تحفہ دیا اور زرعی معیشت کے استحکام کے لئے ملکی تاریخ میں پہلی بار اربوں روپے کے کسان پیکیج کا اعلان کیا، جو ملکی معیشت کے استحکام اور قوم کی تقدیر بدلنے میں اہم کردار ادا کریں گے، جبکہ عمران خان کے پاس عوامی فلاح و بہبود کا کوئی ایجنڈا نہیں اور وہ صرف اقتدار کی ہوس میں مبتلا ہیں، لیکن انہیں قوم کی حمایت کے بغیر اقتدار نہیں ملے گا۔
خبر کا کوڈ : 599231
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش