0
Wednesday 11 Jan 2017 19:51

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت ملت ایران کے لئے بڑا صدمہ ہے، علامہ عباس کمیلی

ایران کے سابق صدر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت ملت ایران کے لئے بڑا صدمہ ہے، علامہ عباس کمیلی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے سربراہ علامہ عباس کمیلی کا کہنا ہے کہ اسلامی جمہوریہ ایران کے سابق صدر اور مجلس شوریٰ کے اسپیکر علی اکبر ہاشمی رفسنجانی کی رحلت پر ہم مملکت ایران کے عظیم رہنما آیت اللہ العظمیٰ سید علی خامنہ ای اور مرحوم کے خانوادہ کے ساتھ ساتھ پوری ملت ایران کو تعزیت پیش کرتے ہیں، سوگوار خاندان کے لئے اللہ تعالی سے صبر جمیل کی دعا کرتے ہیں۔ ایک بیان میں علامہ عباس کمیلی کا کہنا تھا کہ مرحوم علی اکبر ہاشمی رفسنجانی ایران کے عظیم رہنما تھے، ان کے دور صدارت میں ایران نے بے مثال ترقی کی اور مشکل دور میں ایران کامیاب اور کامران رہا، پورے عالم اسلام سے بشمول پاکستان اور سعودی عرب سے خوشگوار تعلقات رہے، ہم دعاگو ہیں کہ اب جبکہ ایران ان مشکلات سے نکل گیا ہے جو ماضی میں ایران کو در پیش تھیں، خدا ایران کو اور بھی کامیاب کرے اور اسلام کی مزید خدمت کرنے کا موقع عطا کرے۔
خبر کا کوڈ : 599221
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش