0
Wednesday 11 Jan 2017 22:23

گلگت، نوید حسین کی نماز جنازہ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں ادا کر دی گئی

گلگت، نوید حسین کی نماز جنازہ مرکزی امامیہ جامع مسجد میں ادا کر دی گئی
اسلام ٹائمز۔ اڈیالہ جیل راولپنڈی میں گذشتہ روز پھانسی کی سزا پانیوالے گلگت کے نوجوان نوید حسین کی نماز جنازہ مرکزی امامیہ جامع مسجد گلگت میں ادا کی گئی۔ معروف عالم دین اور خطیب حجت الاسلام آغا راحت حسین الحسینی کی اقتداء میں نماز جنازہ ادا کی گئی۔ نوید حسین کے جنازے میں ہزاروں افراد نے شرکت کی اور انکی مظلومانہ موت پر گہرے دکھ کا اظہار کیا گیا۔ نماز جنازہ کے بعد انکے جسد خاکی کو انکے آبائی گاوں بارگو گلگت روانہ کر دیا گیا، جہاں آہوں اور سسکیوں کے ساتھ انکی تدفین ہوگئی۔ جنازے کے شرکاء نے نوید حسین کی پھانسی کو جانبدارانہ اور ماورائے قانون قرار دیتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔ واضح رہے کہ گلگت میں آغا ضیاءالدین رضوی کی شہادت کے بعد انہیں گرفتار کیا گیا تھا اور یہ اسوقت سے ابتک جیل میں قید تھے۔ 2006ء میں انسداد دہشتگردی جی بی کی عدالت کے جج جمشید جنجوعہ کے قتل کا الزام ان پر عائد کیا گیا، جبکہ یہ اسوقت جیل میں تھے۔ اس سلسلے میں پولیس نے موقف اپنایا کہ نوید حسین نے جیل سے نکل کر جج کو قتل کرکے دوبارہ جیل میں پناہ لی ہے۔ اس بےبنیاد الزام پر انہیں پھانسی کی سزا سنا دی گئی اور گذشتہ روز انہیں پھانسی دی گئی۔
خبر کا کوڈ : 599194
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش