0
Friday 10 May 2024 21:04

خودکشی کی کوشش کرنیوالے صیہونی قیدی کو بچا لیا گیا، حماس

خودکشی کی کوشش کرنیوالے صیہونی قیدی کو بچا لیا گیا، حماس
اسلام ٹائمز۔ فلسطین کی مقاومتی تحریک "حماس" نے اعلان کیا کہ چند روز قبل غزہ کی پٹی میں ایک صیہونی قیدی نے خودکشی کی کوشش کی کہ جسے بعد میں مقاومت کاروں کی مدد بچا لیا گیا۔ حماس نے مزید کہا کہ یہ صیہونی قیدی جسمانی زخموں اور بگڑے دماغی توازن کی وجہ سے اپنی جان لینے کے در پے تھا۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح قیدیوں کے تبادلے کے معاہدے میں اصلی رکاوٹ اسرائیلی وزیراعظم "نتین یاہو" ہیں اُسی طرح غزہ کی پٹی میں ہماری تحویل میں صیہونی قیدیوں کی جسمانی و ذہنی حالت کی خرابی کا ذمہ دار بھی نتین یاہو ہی ہے۔ دوسری جانب رواں ہفتے سوموار کی شب حماس کے پولیٹیکل بیورو چیف "اسماعیل ھنیہ" نے قطر کے وزیراعظم و وزیر خارجہ اور مصری انٹیلیجنس چیف "عباس کامل" کے ساتھ ٹیلیفونک گفتگو کی۔ جس میں اسماعیل ھنیہ نے غزہ کی پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کے لئے دوحہ و قاھرہ کی تجاویز کو قبول کرنے کی خبر دی۔ اسی سلسلے میں المیادین نے فلسطینی مقاومت کے ایک نمائندے کے بیان کا حوالہ دیتے ہوئے رپورٹ دی کہ ثالثین اور حماس نے جنگ بندی کے حوالے سے ایک نئے و پختہ فارمولے تک پہنچ گئے ہیں، جس کے سبب یہ مشکل بھی حل ہو گئی۔ یہ بھی یاد رہے کہ صیہونی رژیم کے سربراہان اب تک متعدد بار دوحہ و قاھرہ کی تجاویز کو مسترد کر چکے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134135
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش