0
Friday 10 May 2024 11:12

چودھری پرویزالہی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا

چودھری پرویزالہی لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کردیا گیا
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے سابق وزیرِاعلی اور پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی صدر چودھری پرویزالہی کو غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کے تحت راولپنڈی کی اڈیالہ جیل سے لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل کر دیا گیا ہے۔ سابق وزیرِاعلی پنجاب کو کوٹ لکھپت جیل میں بی کلاس دی گئی ہے۔ جیل ذرائع کے مطابق پرویزالہی کو عدالت میں پیشی کیلئے کوٹ لکھپت جیل منتقل کیا گیا ہے۔ پرویزالہی کیخلاف اینٹی کرپشن لاہور میں مقدمات زیرِالتوا ہیں۔ سابق وزیرِاعلی پنجاب اس سے پہلے بھی کوٹ لکھپت جیل میں بند رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 1134034
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش