0
Friday 10 May 2024 11:12

کنٹینر صرف احتجاج نہیں، علاج کیلئے بھی استعمال ہو سکتے ہیں، مریم نواز

کنٹینر صرف احتجاج نہیں، علاج کیلئے بھی استعمال ہو سکتے ہیں، مریم نواز
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ کنٹینروں کو صرف احتجاج کیلئے ہی نہیں، بلکہ علاج کیلئے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔ لاہور میں وزیراعلیٰ مریم نواز کا کلینک آن وہیل پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ میں اللہ کا شکر ادا کرتی ہوں، کہ ہمیں صحت کے شعبے میں ایک اور سنگ میل عبور کرنے کی توفیق دی، میں صحت کے دونوں وزرا، سیکرٹری صحت اور پورے محکمہ صحت کو مبارکباد دیتی ہوں۔ یہ سچ ہے کہ 2 ماہ تو حکومت کو سیدھا کرنے میں لگ جاتے ہیں، گزشتہ حکومت نے نواز شریف اور شہباز شریف کے سیدھے کاموں کو الٹا کر دیا تھا۔ مریم نواز کا مزید کہنا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف کے کامیاب منصوبوں کو میں آگے لیکر چل رہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میرے منصوبوں سے سب سے زیادہ نواز شریف خوش ہوتے ہیں، 200 کلینک آن وہیل اور 100 سے زیادہ ایمبولینسز کے ذریعے صحت کی سہولیات عوام کی دہلیز پر پہنچا رہے ہیں، ہمارا مقصد ہے کہ لوگوں کو ہسپتال نہ جانا پڑے، شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کرتی ہوں، کہ یہ پروگرام انہوں نے شروع کیا تھا، اب اس پروگرام کو مزید توسیع دی جا رہی ہے، ان گاڑیوں میں ایک ڈاکٹر، ایک ایل ایچ وی اور ایک ڈسپنسر ہو گا اس گاڑی میں ادویات ضروری طبی ٹیسٹوں کی سہولت بھی میسر ہو گی، اس میں زچہ بچہ کیلئے سہولت کیساتھ کچھ گاڑیوں میں الٹراساونڈ کی سہولت بھی ہوگی۔
خبر کا کوڈ : 1134031
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش