0
Thursday 9 May 2024 15:52

نو مئی کو عوام کو فوج سے لڑانے کی منصوبہ بندی کی گئی، سرفراز بگٹی

نو مئی کو عوام کو فوج سے لڑانے کی منصوبہ بندی کی گئی، سرفراز بگٹی
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے 9 مئی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے اسے منظم سازش قرار دیا ہے۔ بلوچستان کی صوبائی اسمبلی میں اجلاس کے دوران وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ نو مئی کے واقعات منظم سازش تھی۔ اس روز عوام کو پاک فوج سے لڑانے کی منظم منصوبہ بندی کی گئی۔ واقعہ کے بعد ملوث عناصر کو اس عمل پر ڈٹے رہنے کا کہا گیا تھا۔ ان واقعات میں ملوث عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ضروری ہے۔ وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی نے اتفاق رائے سے 9 مئی کے واقعہ کو مسترد کر دیا ہے۔ بلوچستان کے عوام 9 مئی کے واقعات کو مکمل مسترد کرتے ہیں۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ عوام پاکستان کی فوج کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133866
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش