0
Thursday 9 May 2024 12:53

شہداء کی یادگاروں کی بیحرمتی کرنے والوں کو کسی صورت نہ بخشا جائے، حسین شاہ

اسلام ٹائمز۔ ایم کیو ایم کے صوبائی صدر و مشیر وزیر اعلی گلگت بلتستان برائے ایریگیشن واٹر مینجمنٹ حسین شاہ نے سانحہ 9 مئی کے حوالے سے جاری بیان میں کہا کہ 9 مئی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، 9 مئی کے المناک سانحے کی پر زور مذمت کرتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے دن ملک دشمن عناصر کی ایما پر ریاستی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شہداء کی یادگاروں کو جلایا گیا اور دشمن ممالک کو خوش کرانے کیلئے پاکستان میں لوگوں کو ریاست کے خلاف اکسانے کی کوشش کی گئی۔
 
انہوں نے مزید کہا ہے کہ ملکی استحکام کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر ریاست مخالف بیانے پر کام کرنے والے عناصر اور ملکی سالمیت کے خلاف سازشیں کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کرنی ہوگی، اور ان کے مذموم مقاصد کو ناکام بنانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ سانحہ 9 مئی کرنے اور کرانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دیکر نشان عبرت بنایا جائے، بلخصوص 9 مئی کے دن شہداء کے یادگاروں کی بے حرمتی کرنے والوں کو کسی صورت نہیں بخشا جائے تاکہ آئندہ ایسے حالات پیدا ہونے کی نوبت ہی نہ آئے۔
خبر کا کوڈ : 1133825
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش