0
Thursday 9 May 2024 11:31

رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں، نعیم پنجوتھا

رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں، نعیم پنجوتھا
اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء نعیم پنجوتھا نے کہا ہے کہ رات میرے آبائی گھر میں پولیس نے چھاپہ مارا، میرا پوچھا گیا کہ میں کہاں ہوں؟ ایک نجی ٹی وی چینل سے بات چیت کرتے ہوئے نعیم پنجوتھا نے کہا کہ اہل خانہ سے بدتمیزی کی گئی، میں اسلام آباد میں ہوں، آجائیں گرفتار کرلیں۔ نعیم پنجوتھا نے کہا کہ آبائی گھر میں پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے توڑ پھوڑ بھی کی۔ دوسری جانب فواد چوہدری کی اہلیہ حبا فواد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فواد کے آبائی گاؤں لڈھر ضلع جہلم میں رات گئے پولیس نے چھاپہ مارا۔ حبا فواد نے کہا کہ پولیس نے گھر کی تصاویر بنائیں اور چلے گئے۔
خبر کا کوڈ : 1133819
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش