0
Thursday 9 May 2024 11:48

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم اجلاس

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق اہم اجلاس
اسلام ٹائمز۔ چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس (ر) عبدالرشید سلہریا کی زیر صدارت سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق ایک اہم اجلاس بذریعہ ویڈیو لنک منعقد ہوا۔ ترجمان سیکرٹری آزاد کشمیر الیکشن کمیشن کے مطابق اجلاس میں راجہ محمد شکیل خان سیکرٹری الیکشن کمیشن سردار ندیم ایوب،الیکشن کمشنر اور راجہ وسیم خان سکر یسی آفیسر شریک ہوئے۔ اجلاس میں آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن میں سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق آزاد جموں و کشمیر الیکشنز ایکٹ 2020ء، الیکشنز رولز اور 2020ء و فیصلہ عدالت العالیہ کی روشنی میں اب تک ہونے والی پراگرس کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں چیف الیکشن کمشنر کو بتایا گیا کہ تا حال کسی بھی سیاسی جماعت نے بمطابق ضابطہ و قانون اپنی جماعت سے متعلق جملہ دستاویزات مکمل کرتے ہوئے الیکشن کمیشن میں جمع نہیں کروائیں۔ الیکشن کمیشن میں رجسٹریشن سے متعلق زیر کار 34 سیاسی جماعتوں میں سے صرف 23 جماعتوں نے الیکشن کمیشن سے رابطہ میں ہیں اور ان 23 سیاسی جماعتوں میں سے 11 نے اپنے اکاونٹس کی تفصیل بغرض آڈٹ الیکشن کمیشن میں جمع کروائی ہیں اور ان 23 جماعتوں کی رجسٹریشن کے لئے جمع کروائی گئی دستاویزات نامکمل ہیں جبکہ بقیہ 11 سیاسی جماعتیں ایسی ہیں جنہوں نے اس سلسلہ میں سرے سے الیکشن کمیشن سے کوئی رابطہ نہیں کیا۔ چیف الیکشن کمشنر نے مکرر ہدایت کی ہے کہ سیاسی جماعتوں کی رجسٹریشن سے متعلق امور کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں۔ 
خبر کا کوڈ : 1133815
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش