0
Wednesday 8 May 2024 19:01

وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کا حکم

وزیراعظم کا ایرانی صدر کے حالیہ دورے میں طے معاہدوں پر بلا تاخیر عملدرآمد کا حکم
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی کے حالیہ دورہ پاکستان کے دوران طے پانے والے معاہدوں پر بلا تاخیر عمل درآمد یقینی بنانے کا حکم دیا ہے۔ میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس نے ایرانی صدر کے حالیہ دورہ پاکستان کو کامیاب قرار دیا ہے جبکہ کابینہ کو بتایا گیا کہ ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ معاہدوں پر عمل درآمد کو یقینی بنایا جائے گا۔ وفاقی کابینہ کے حالیہ اجلاس کی میڈیا کو موصول اندرونی تفصیلات کے مطابق اجلاس کے دوران وزیراعظم نے متعلقہ وزارتوں کو بغیر کسی تاخیر کے ایران کے ساتھ معاہدوں پرعمل درآمد یقینی بنانے کا حکم جاری کیا۔

اطلاعات کے مطابق وفاقی کابینہ کو ایرانی صدر کے دورہ پاکستان کے اختتام پر ان کے احساسات اور توقعات سے آگاہ کیا گیا۔ کابینہ کو بتایا گیا کہ ایرانی صدر نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف غیر معمولی عمل درآمد اسپیڈ کے لیے جانے جاتے ہیں۔ بتایا گیا کہ ایرانی صدر نے توقع ظاہر کی وزیراعظم شہباز شریف معاہدوں پر عمل درآمد یقینی بنائیں گے۔ اس موقع پر وزیراعظم نے ایرانی صدر کا دورہ پاکستان کامیاب بنانے پر مسلح افواج، سکیورٹی فورسز، وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ کے اقدامات کی تعریف کی۔
خبر کا کوڈ : 1133809
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش