0
Thursday 9 May 2024 11:08

او آئی سی کی کشمیر ، فلسطین پر جامع رپورٹ لائق تحسین ہے، محمود ساغر

او آئی سی کی کشمیر ، فلسطین پر جامع رپورٹ لائق تحسین ہے، محمود ساغر
اسلام ٹائمز۔ کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے کنوینر محمود احمد ساغر نے حق خودارادیت کے حصول کے لیے کشمیریوں کی جدوجہد کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرنے پر اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق محمود احمد ساغر نے اسلام آباد سے جاری ایک بیان میں اسلامی تعاون تنظیم کے جامع اعلامیے کو سراہا جس میں فلسطین اور جموں و کشمیر سمیت دیرینہ تنازعات کو اقوام متحدہ کی متعلقہ قراردادوں کے مطابق حل کرنے کی فوری ضرورت پر زور دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ او آئی سی نے کشمیر اور فلسطین کے مظلوم لوگوں کے ساتھ بھر پور اظہار یکجہتی کیا جو انتہائی لائق تحسین ہے۔ محمود احمد ساغر نے کہا کہ اس جامع اعلامیے سے گزشتہ کئی دہائیوں سے بھارتی ریاستی دہشت گردی کا شکار کشمیریوں کے حوصلے بلند ہوئے ہیں۔ یاد رہے کہ او آئی سی کے سیکرٹری جنرل حسین براہیم طحہ نے گیمبیا کے دارالحکومت بنجول میں 15ویں سربراہی اجلاس کے دوران ایک رپورٹ پیش کی ہے جس میں کشمیری عوام کی امنگوں کی مطابق تنازعہ کشمیر کے حل کی ضرورت پر زور دیا گیا۔ حسین براہیم طحہ نے اپنی رپورٹ میں کشمیر کاز کے لیے او آئی سی کے مختلف اقدامات کا ذکر کیا۔
خبر کا کوڈ : 1133805
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش