0
Wednesday 8 May 2024 20:54
دنیا بھر کا خزانہ ہونے کے باوجود ہم فقیر بن چکے ہیں

حقیقی آزادی اسوقت ہوگی، جب عوامی ووٹ سے پارلیمنٹ بنے گی، محمود خان اچکزئی

حقیقی آزادی اسوقت ہوگی، جب عوامی ووٹ سے پارلیمنٹ بنے گی، محمود خان اچکزئی
اسلام ٹائمز۔ پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) کے سربراہ محمود خان اچکزئی کا کہنا ہے کہ دنیا بھر کا خزانہ ہونے کے باوجود ہم فقیر بن چکے ہیں، جن نعمتوں کا سورۃ رحمان میں ذکر ہے، وہ پاکستان میں ہیں، پھر بھی ہم کیوں بھوکے ہیں۔؟ اسلام آباد میں تحفظ آئین پاکستان کیسے اور کیوں؟ کے عنوان سے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے محمود خان اچکزئی نے کہا کہ حقیقی آزادی اس وقت ہوگی، جب عوامی ووٹ سے پارلیمنٹ بنے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ جب ملک میں کسی فرقے کا جھگڑا یا بالادستی نہ ہو تو آزادی ہوگی، حقیقی آزادی ملک میں تب آئے گی، جب عوام کی منتخب حکومت آئے گی، اس کے لیے ہمیں اصلاحات کرنی ہوں گی اور تبدیلی لانا ہوگی۔ محمود اچکزئی نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک کی سب سے مقبول جماعت کا لیڈر ہے، رہا کرو کی بات نہیں، انہیں رہا کرنا پڑے گا، اگر وہ باہر چلا گیا تو آپ کا فائدہ ہوگا، اگر بانی پی ٹی آئی یہاں رہا تو اس کا مطلب یہ کہ وہ شریف آدمی ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش