0
Wednesday 8 May 2024 16:40

ملتان، این اے 148 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اُمدوار بیرسٹر تیمور کی ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات 

ملتان، این اے 148 سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ اُمدوار بیرسٹر تیمور کی ایم ڈبلیو ایم کے رہنمائوں سے ملاقات 
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین کے صوبائی سیکرٹریٹ میں تحریک انصاف کے نامزد امیدوار این اے 148 بیرسٹر ملک تیمور مہے کی صوبائی صدر علامہ اقتدار حسین نقوی کے ساتھ ملاقات۔ اس موقع پہ مرکزی ڈپٹی جنرل سیکرٹری سلیم عباس صدیقی، سیکرٹری سیاسیات سید وسیم زیدی، سیکرٹری تنظیم سازی سید دلاور زیدی، صوبائی صدر عزاداری ونگ سخاوت سیال، ضلعی صدر فخر نسیم اور ضلعی سیکرٹری سیاسیات مہدی موجود تھے۔ ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صدر علامہ اقتدار حسین نقوی نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پہ 19 مئی کو ملتان میں ہونے والے ضمنی الیکشن میں بیرسٹر تیمور مہے کی حمایت کا اعلان کرتے ہیں، 8 فروری کی طرح 19 مئی کو بھی پی ٹی آئی ہی کامیاب ہوگی، اس وقت ایک ہی پاکستان کی اُمید ہے اور وہ عمران خان ہے۔
خبر کا کوڈ : 1133637
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش