اسلام ٹائمز۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر ممبئی میں حماس اور اسرائیل کے درمیان جاری جنگ میں فلسطینیوں کی حمایت کرنے پر اسکول انتظامیہ نے ایک اسکول پرنسپل کو برطرف کر دیا ہے۔ ممبئی کے ودیا وہار علاقے میں واقع سومیا اسکول انتظامیہ اس حرکت کا مرتکب ہوا ہے۔ اسکول پرنسپل پروین شیخ مسلسل فلسطینیوں کے حق میں سوشل میڈیا پوسٹس کو لائیک یا شیئر کرتی آئیں ہیں۔ اسکول انتظامیہ کو جیسے ہی پروین شیخ کے بارے میں یہ خبر موصول ہوئی تو انہیں نے فوراً انہیں برطرف کردیا ہے۔ واضح رہے کہ بھارت کی موجودہ برسر اقتدار حکومت نے فلسطینیوں کے حق میں احتجاجات، مظاہرے اور اس حوالے سے کسی بھی سیمینار یا کانفرنس کو ممنوع قرار دیا ہے۔