0
Tuesday 7 May 2024 21:28

اسرائیل کے رفح پر حملے سے پریشان ہوں، انتونیو گوتریس

اسرائیل کے رفح پر حملے سے پریشان ہوں، انتونیو گوتریس
اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کہا ہے کہ وہ رفح میں اسرائیل کے حملے شروع ہونے سے بہت پریشان ہیں۔ انتونیو گوتریس کا کہنا ہے کہ رفح میں بڑے پیمانے پر فوجی آپریشن انسانی تباہی کا موجب بنے گا۔اسرائیل پر اثر رکھنے والے ممالک سے اپیل ہے کہ وہ اسرائیل کو مزید تباہی کرنے سے روکیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا رفح اور کرم ابو سالم کراسنگ بند کرنے سے مخدوش انسانی صورتحال مزید خراب ہوگی۔ غزہ میں امداد کی فراہمی کے لیے دونوں کراسنگ فوری کھولی جائیں۔ انھوں نے کہا کہ اسرائیل کشیدگی بڑھانا روکے اور جنگ بندی معاہدے کے مذاکرات میں شامل ہو۔
خبر کا کوڈ : 1133503
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش