0
Tuesday 7 May 2024 22:36
معروف یمنی تجزیہ نگار کی اسلام ٹائمز کیساتھ گفتگو

غاصب صیہونی رژیم کیخلاف جنگ ​​میں یمن کیلئے کوئی "ریڈ لائن" نہیں، حسین فائع

غاصب صیہونی رژیم کیخلاف جنگ ​​میں یمن کیلئے کوئی "ریڈ لائن" نہیں، حسین فائع
اسلام ٹائمز۔ معروف یمنی تجزیہ نگار حسین فائع امریکہ کی موجودہ صورتحال کے بارے کہتے ہیں کہ غزہ و یمن یا ایران، لبنان و شام کے تمام مزاحمتی گروہوں کے خلاف غاصب صیہونی رژیم کے حملے میں امریکہ کا کردار بہت واضح و آشکار ہے، حتی کہ وائٹ ہاؤس کے سیاستدان بھی کھلے عام اس مسئلے کا تذکرہ کرتے ہیں لیکن اللہ تعالی کے فضل و کرم سے امریکہ اپنی تمام تر صلاحیتوں و وسائل کے باوجود یمن سمیت پورے خطے کے تمام محاذوں پر بری طرح ناکام ہو چکا ہے۔

نمائندہ اسلام ٹائمز معصومہ فروزان کے ساتھ گفتگو میں حسین فائع نے زور دیتے ہوئے کہا امریکہ نے صہیونی لابی کی پیروی کرتے ہوئے اپنے ہاتھوں ہی، خود کو طوفان الاقصی کی جنگ میں لا کھڑا کر دیا جبکہ امریکی بحری جہازوں پر لگنے والی کاری ضربات، بائیڈن حکومت کے نقصانات کا میزان برملا کرتی ہیں اور اللہ تعالی کے کرم سے، ہر دن جو گزرتا ہے مومنوں کے فائدے میں ہوتا ہے!

یمنی ماہر نے غزہ کے عوام کی حمایت میں یمن کے اعلی کردار کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے عوام کی حمایت کے لئے جہاد و مزاحمت کے محاذ میں دوسرے آزاد و باوقار انسانوں کے ہمراہ یمن کا کردار بھی، بین الاقوامی و علاقائی سطح پر طاقت کا ایک پیشرفتہ توازن برقرار کر دے گا کہ جو ایک ایسی حقیقت ہے کہ جس کی بنیاد پر ملت اسلامیہ سمیت امریکی غنڈہ گردی کی مخالف اور دیانتداری، سچائی، جہاد، ایمان و عملی اقدامات کی حامی پورے خطے کی اقوام کے، اسرائیل نامی اس سرطانی ناسور کے خاتمے پر مبنی روشن مستقبل کو تعمیر کیا جا سکتا ہے۔

حسین فائع نے کہا کہ ہماری (اسلامی) امت کے لوگ زندہ ہیں اور ہم مظلومیت کا شکار لاکھوں آزاد و باوقار لوگوں و اقوام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فلسطین کے مظلوموں کی ہر ممکن حمایت کے لئے، امریکی و صہیونی مصنوعات کے بائیکاٹ اور لوگوں میں بیداری پھیلانے سمیت فلسطینی عوام پر ڈھائے جانے والے ظلم و ستم کے خلاف، کسی بھی طریقے سے کہ جو بہت زیادہ ہیں، عملی موقف اپنائیں!

یمنی ماہر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ یمن کے رہبر اعلی سید عبدالملک بدرالدین الحوثی نے کہ اللہ تعالی ان کی حفاظت فرمائے، اپنی تقریروں میں کئی بار اس بات پر زور دیا ہے کہ مزاحمتی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور دشمن کے حساس اہداف کو نشانہ بنانے کا موقع میسر ہے۔

حسین فائع نے تاکید کی کہ جیسا کہ بظاہر بحر ہند تک یمنی مسلح افواج کے مزاحمتی آپریشن کی توسیع اس آپریشن کا صرف آغاز ہے، یہ فطری سی بات ہے کہ جب تک غزہ کے خلاف حملے اور محاصرہ جاری رہے گا اور غاصب صیہونی رژیم غزہ کے خلاف اپنے جرائم کو جاری رکھے گی، اللہ تعالی کے فضل و کرم سے دشمن کے خلاف عملی و  موثر اقدامات بھی جاری رہیں گے!

اپنی گفتگو کے آخر میں انہوں نے اس بات پر بھی تاکید کی کہ دشمن کے تمام وسائل اور صلاحیتیں بلاشبہ ہمارے اہداف کی فہرست میں شامل ہیں اور اس جنگ میں کوئی ریڈ لائن موجود نہیں مگر یہ کہ غاصب صیہونی رژیم اپنے حملے بند اور غزہ کے عوام کے خلاف جاری اپنا انسانیت سوز محاصرہ ختم کر دے تاکہ فلسطینی عوام بالخصوص غزہ کے باشندوں کو خوراک و ادویات میسر ہو سکیں!
خبر کا کوڈ : 1133458
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش