0
Tuesday 7 May 2024 01:30

سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب

سپریم کورٹ کا فیصلہ آتے ہی خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس طلب
اسلام ٹائمز۔ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے کے بعد خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔ ذرائع کے مطابق صوبائی حکومت کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس جمعۃ المبارک 10 مئی کو طلب کیے جانے کا امکان ہے۔ اجلاس میں کوہاٹ اور باجوڑ سے ضمنی الیکشن میں کامیاب ہونے والے امیدوار حلف اٹھائیں گے۔ اس کے علاوہ اجلاس میں نگران دور اور موجودہ حکومت کے 3 ماہ کا بجٹ منظور کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ تحریک انصاف کی جانب سے خیبرپختونخوا اسمبلی کا اجلاس سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے حوالے سے فیصلہ معطل ہونے کے بعد طلب کیا جا رہا ہے۔ 14 مارچ کو پشاور ہائیکورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے متفقہ طور پر سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کی درخواست کو مسترد کر دیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 1133253
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش