0
Monday 6 May 2024 23:20

تہران، رافائل گروسی کی حسین امیر عبداللہیان کیساتھ ملاقات

تہران، رافائل گروسی کی حسین امیر عبداللہیان کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ایران کے دورے پر تہران آئے بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی (IAEA) کے ڈائریکٹر جنرل رافائل گروسی نے آج ایرانی وزارت خارجہ کے دفتر میں وزیرخارجہ حسین امیر عبداللہیان کے ساتھ ملاقات و گفتگو کی ہے۔

وہ آج سے شروع ہونے والی جوہری سائنس و ٹیکنالوجی سے متعلق پہلی بین الاقوامی کانفرنس میں شرکت کے لئے اصفہان بھی جائیں گے جہاں ایرانی جوہری توانائی تنظیم کے سربراہ محمد اسلامی کے ساتھ ملاقات بھی رافائل گروسی کے ایجنڈے میں شامل ہے جس کے بعد دونوں رہنماء ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 1133222
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش