0
Monday 6 May 2024 23:15

رفح میں کسی بھی صیہونی جارحیت کے تباہ کن نتائج کے بارے انروا کی وارننگ

رفح میں کسی بھی صیہونی جارحیت کے تباہ کن نتائج کے بارے انروا کی وارننگ
اسلام ٹائمز۔ غاصب صیہونی حکام کی جانب سے غزہ کی پٹی کے جنوبی ترین شہر رفح پر حملے کی مسلسل دھمکیوں کے ساتھ ساتھ قابض صیہونی رژیم کے آرمی ریڈیو نے بھی آج اعلان کیا ہے کہ صیہونی فوج نے رفح کے مشرقی مضافات کو خالی کروانا شروع کر دیا ہے۔
 
صہیونی آرمی ریڈیو نے اعلان کیا کہ ہم شہر رفح کے مشرقی علاقوں کے رہائشیوں سے کہتے ہیں کہ وہ فوری طور پر نقل مکانی کر کے المواسی نامی علاقے میں چلے جائیں۔

قابض صیہونی رژیم کے آرمی ریڈیو نے رفح سے انخلاء کے بارے قابض اسرائیلی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ اور امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن کے درمیان ہونے والی گفتگو کی خبر بھی دی۔

عبرانی میڈیا کے مطابق اس حوالے سے صیہونی وزیر خزانہ بیزلیل اسموٹریچ کا کہنا ہے کہ رفح میں اسرائیلی فوج کے داخلے میں تاخیر اس حکومت اور اس کے جنگی اہداف کو نقصان پہنچانے کے ساتھ ساتھ یرغمالیوں (اسرائیلی قیدیوں) کی واپسی کا موقع بھی ضائع کر رہی ہے لہذا اسرائیلی فوج کو آج ہی رفح میں داخل ہو کر دشمن کو شکست دینا ہو گی!

دوسری جانب قابض صیہونی رژیم کی جانب سے رفح پر کسی بھی حملے کے تباہ کن نتائج کے بارے متعدد انتباہات کے ساتھ ساتھ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی برائے فلسطینی پناہ گزین انروا (UNRWA) نے بھی اعلان کیا ہے کہ رفح پر اسرائیل کے حملے کا مطلب عام شہریوں کے مصائب و رنج میں اضافہ اور غیر فوجی افراد کی جانوں کا مزید ضیاع ہے جبکہ اس علاقے میں مقیم 14 لاکھ عام شہریوں پر بھی اس کے تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے!

اقوام متحدہ کے اس ذیلی ادارے نے تاکید کی کہ ہم رفح کو کبھی ترک نہ کریں گے اور جہاں تک ممکن ہوا اس علاقے میں اپنی موجودگی برقرار رکھیں گے اور لوگوں کی جانیں بچانے کی امداد فراہم کرتے رہیں گے!
خبر کا کوڈ : 1133215
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش