0
Monday 6 May 2024 23:14

غزہ میں جنگبندی کو قبول کرنے سے متعلق یوایو گیلنٹ کا نیتن یاہو پر سخت دباؤ

غزہ میں جنگبندی کو قبول کرنے سے متعلق یوایو گیلنٹ کا نیتن یاہو پر سخت دباؤ
اسلام ٹائمز۔ عرب چینل الجزیرہ نے عبرانی زبان کے اسرائیلی میڈیا کہ جن میں غاصب صیہونی رژیم کا سرکاری ریڈیو اور ٹیلیویژن چینل کان بھی شامل ہے، سے نقل کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ غاصب صیہونی رژیم کے وزیرجنگ یوایو گیلنٹ نے غاصب صیہونی وزیراعظم بنجمن نیتن یاہو سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ جنگی کابینہ کے اجلاس میں غزہ میں جنگبندی کے حالیہ معاہدے کی منظوری دے دے!
 
اس رپورٹ کے مطابق یوایو گیلنٹ نے نیتن یاہو سے کہا ہے کہ معاہدہ اچھا ہے اور اسے منظور کر لیا جانا چاہیئے کیونکہ اسرائیلی قیدیوں کی واپسی کا یہی موقع ہے!

قبل ازیں اسرائیلی چینل 14 نے بھی غاصب صیہونی رژیم کی کابینہ کے حالیہ اجلاس میں غاصب صیہونی حکام کے درمیان ہونے والے شدید جھگڑے کی خبر دی تھی۔ اسرائیلی چینل کے مطابق، اس موقع پر غاصب صیہونی رژیم کے وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر نے صیہونی وزیر جنگ یوایو گیلنٹ کی برطرفی کا مطالبہ کیا ہے کہ جس کی وجہ؛ یوایو گیلنٹ کی جانب سے غزہ میں جاری جنگ کے خاتمے کا مطالبہ ہے!

رپورٹ کے مطابق غاصب صیہونی وزیر اندرونی سلامتی اتمار بن گویر کے جواب میں غاصب صیہونی وزیر اعظم بنجمین نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ "میں آپ کا مشورہ نہیں چاہتا اور ہم جلد ہی رفح پر حملہ کر دیں گے!"
خبر کا کوڈ : 1133214
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش