0
Saturday 4 May 2024 22:50

بانجول، حسین امیر عبداللہیان کی سامح الشکری کیساتھ ملاقات

بانجول، حسین امیر عبداللہیان کی سامح الشکری کیساتھ ملاقات
اسلام ٹائمز۔ اسلامی جمہوریہ ایران و مصر کے وزرائے خارجہ حسین امیرعبداللہیان اور سامح الشکری ​​نے آج گیمبیا کے دارالحکومت بانجول میں  منعقد ہونے والے اسلامی تعاون تنظیم کے 15ویں سربراہی اجلاس کے موقع پر ملاقات و گفتگو کی ہے۔

حسین امیر عبداللہیان اس اجلاس میں شرکت کے لئے آج صبح گیمبیا پہنچے تھے۔

قبل ازیں دونوں وزرائے خارجہ نے 15 اپریل کے روز بھی ملاقات کی تھی جس میں دوطرفہ تعلقات اور خطے کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا تھا۔
 
اسلامی تعاون تنظیم کا 15 واں سربراہی اجلاس 2 روز تک جاری رہے گا کہ جس کا مرکزی موضوع "پائیدار ترقی پر بات چیت کے ذریعے اتحاد اور یکجہتی کو فروغ دینا" ہے جبکہ اس دوران عالم اسلام کے مختلف مسائل و چیلنجز بالخصوص مسئلہ فلسطین اور غزہ کی پٹی کی موجودہ صورتحال پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

اس حوالے سے اس اجلاس میں 3 دستاویزات کہ جن میں "فلسطین سے متعلق قرارداد"، "بانجول بیان" اور "سربراہی اجلاس کی حتمی دستاویز" کے مسودات کو اجلاس میں موجود رہنماؤں سے منظور کروایا جائے گا۔

خبر کا کوڈ : 1132853
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش