0
Tuesday 30 Apr 2024 09:26

وفاقی وزیر مواصلات کا گلگت اور سکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان

وفاقی وزیر مواصلات کا گلگت اور سکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنانے کا اعلان کر دیا ہے۔ نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق شیخوپورہ میں موٹروے پولیس ٹریننگ کالج کی 14 ویں پاسنگ آؤٹ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکھر اور حیدرآباد سے کراچی تک موٹروے بھی جلد مکمل کر لی جائے گی جو کہ ملکی ترقی کیلئے گیم چینجر ثابت ہوگی۔ تقریب کے مہمان خصوصی عبدالعلیم خان نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ ٹارگٹ سیٹ کرلیے ہیں، موٹروے اپنا بوجھ خود اٹھائے گی، مانسہرہ سے بابوسر ٹاپ، گلگت اور اسکردو تک موٹروے بنائیں گے۔
خبر کا کوڈ : 1132064
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش