0
Sunday 28 Apr 2024 16:24

سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی

سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے، شاہد خاقان عباسی
اسلام ٹائمز۔ سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ سیاسی معاملات کو درست کرنے تک مسائل حل نہیں ہوسکتے۔ لاہور میں عاصمہ جہانگیر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ جس ملک میں سیاسی انتشار ہوگا اس ملک کی معیشت کمزور ہو گی۔ وفاقی حکومت کی جو مجموعی آمدن ہے وہ اس کا سود بھی پورا نہیں کر سکتی۔ ڈالر کی قیمت میں کمی کسی صورت ممکن نہیں ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ یہ بجٹ میں عوام کو ریلیف نہیں دے سکتے۔ آئی ایم ایف کے پاس جانے کا مطلب ہے ہم ناکام ہو گئے۔ مہنگی بجلی خرید کر آپ کسی بھی سیکٹر میں کام نہیں کر سکتے۔ شاہد خاقان عباسی کا مزید کہنا تھا کہ جس ملک میں عدل کا نظام نہیں ہو گا وہاں ترقی نہیں آسکتی۔ نظام عدل درست ہونے تک ملک آگے نہیں چل سکتا۔ عوام پر بوجھ ڈالنے کے بجائے کم کرنےکی ضرورت ہے۔ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر عائشہ غوث پاشا کا تقریب سے خطاب میں کہنا تھا کہ ہمیں بجٹ خسارے کو کم کرنے اور ایکسپورٹ بڑھانے کی ضرورت ہے۔
خبر کا کوڈ : 1131738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش