0
Sunday 28 Apr 2024 14:22

افغانستان کے بارے مشاورت کیلئے جان باس کا علاقائی دورہ

افغانستان کے بارے مشاورت کیلئے جان باس کا علاقائی دورہ
اسلام ٹائمز۔ امریکی وزارت خارجہ کے ڈپٹی پولیٹیکل اسسٹنٹ جان باس نے افغانستان سے متعلق مشاورت کے لئے گزشتہ روز قطر و پاکستان کے اپنے 4 روزہ علاقائی دورے کا آغاز کر دیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق افغانستان میں امریکہ کے آخری سفیر کی جانب سے اپنے علاقائی دورے کے دوران "افغانستان کی حمایت اور خطے میں مشترکہ سلامتی کے مفادات" پر بات چیت کی جائے گی جبکہ اس دوران اعلی قطری حکام و دیگر سفارتی وفود سے ملاقاتیں بھی سابق امریکی سفیر کے دورے میں شامل ہیں۔

امریکی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان کے مطابق جان باس کی جانب سے اسلام آباد میں اعلی پاکستانی حکام کے ساتھ ملاقاتیں بھی طے ہیں کہ جن میں وسیع علاقائی و دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

قبل ازیں جان باس کو سال 2017ء سے 2020ء تک کابل میں امریکی سفیر کی حیثیت سے تعینات کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ امریکی وزارت خارجہ کے سیاسی نائب کی حیثیت سے افغانستان کے حوالے سے انجام پانے والا یہ دورہ، افغانستان سے امریکہ کے ذلت آمیز انخلاء کے بعد امریکی وزارت خارجہ کے کسی اعلی عہدیدار کی جانب سے خطے کا یہ پہلا دورہ ہے جبکہ قبل ازیں علاقائی مشاورت و ملاقاتیں افغانستان کے لئے امریکی نمائندہ خصوصی ٹام ویسٹ کی جانب سے انجام پاتی تھیں۔
خبر کا کوڈ : 1131708
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش