QR CodeQR Code

ہم غزہ میں اسرائیل کے کھلے جنگی جرائم کیخلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں، نکاراگوا

25 Apr 2024 22:23

آج صبح اپنی ایک تقریر کیدوران نکاراگوا کے صدر نے غزہ میں انجام پانیوالے صیہونی جنگی جرائم پر اسرائیل کیخلاف موثر و فیصلہ کن عدالتی کارروائی کے بارے ماناگوا کی بھرپور حمایت کا اعلان کرتے ہوئے تاکید ہیکہ وہ چاہتے ہیں کہ فلسطینی ریاست لاطینی امریکہ کے لوگوں کے "بولیوارین اتحاد" کا رکن بنے!


اسلام ٹائمز۔ نکاراگوا کے صدر ڈینیل اورٹیگا (José Daniel Ortega Saavedra) نے غزہ کی پٹی میں مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف جاری غاصب صیہونی رژیم کے کھلے جنگی جرائم کے خلاف موثر و فیصلہ کن عالمی ردعمل کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

بولیوارین الائنس فار دی پیپل آف لیٹن امیرکا (ALBA – the Bolivarian Alliance) کے فورم سے خطاب کرتے ہوئے ڈینیل اورٹیگا نے اعلان کیا کہ ہم غزہ کی پٹی میں قابض اسرائیلی فوج کی جانب سے انجام پانے والے نسل کشی پر مبنی کھلے جنگی جرائم کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

عرب چینل المیادین کے مطابق نکاراگوا کے صدر نے زور دیتے ہوئے کہا کہ میں لاطینی امریکہ کے لوگوں کے بولیوارین اتحاد میں فلسطینی ریاست کی رکنیت کا مطالبہ بھی کرتا ہوں!

نکاراگوا کے صدر نے غاصب و سفاک صیہونی رژیم کو حاصل مذموم امریکی حکومت کی اندھی حمایت کی بھی شدید مذمت کی اور زور دیتے ہوئے کہا کہ جب اقوام متحدہ میں ایک آزاد ریاست کے طور پر فلسطین کی رکنیت پر ووٹنگ ہوتی ہے تو امریکہ، غزہ کے خلاف اسرائیل کی جانب سے مسلط کردہ انسانیت سوز جنگ کی حمایت کے لئے اپنا ویٹو کا حق استعمال کرتا ہے۔

قبل ازیں نکاراگوا کی حکومت نے، غزہ کے عوام کے وسیع قتل عام میں استعمال کے لئے برلن کی جانب سے غاصب صیہونی رژیم کو ارسال کردہ فوجی امداد کے حوالے سے بین الاقوامی عدالت انصاف (ICJ) میں جرمنی کے خلاف شکایت دائر کروائی تھی کہ جس کا فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس نے بھی خیر مقدم کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 1131136

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1131136/ہم-غزہ-میں-اسرائیل-کے-کھلے-جنگی-جرائم-کیخلاف-فیصلہ-کن-کارروائی-کا-مطالبہ-کرتے-ہیں-نکاراگوا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org