QR CodeQR Code

عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین نجف علی کا انٹرویو

30 Jun 2024 16:35

اسلام ٹائمز کیساتھ اپنے خصوصی انٹرویو میں نجف علی کا کہنا تھا کہ گلگت بلتستان کو حوالدار اور صوبیدار کے ذریعے چلایا جا رہا ہے۔ گرین ٹورازم نامی نامعلوم کمپنی کا مقصد زمینوں اور وسائل پر قبضہ کرنا ہے۔ صوبائی وزیر راجہ ناصر بدیانت شخص ثابت ہوئے، جنہوں نے اپنے گھر والوں سے بھی بیوفائی کی۔ اسلامی تحریک نے رابطہ کیا ہے۔ عوام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کرینگے۔


نجف علی عوامی ایکشن کمیٹی بلتستان کے چیئرمین ہیں، دو عشرے تک پیپلز پارٹی کے ساتھ منسلک رہے، گزشتہ الیکشن میں ٹکٹ کے معاملے پر پارٹی سے اختلاف پیدا ہوا اور آزاد حیثیت سے الیکشن میں حصہ لیا۔ نجف علی بلتستان کے متحرک ترین سیاسی رہنماؤں میں شمار ہوتے ہیں۔ خطے کے اہم ایشوز پر وہ ہر تحریک میں پیش پیش رہتے ہیں۔ اس وقت گلگت بلتستان میں بجٹ اور گرین ٹوریزم نامی کمپنی کے معاملے پر شدید تحفظات پائے جاتے ہیں۔ اسلام ٹائمز نے ان دونوں ایشوز اور کچھ اپنے حلقے کے معاملے پر ان سے تفصیلی انٹرویو کا اہتمام کیا ہے، جو پیش خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1144785

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1144785/عوامی-ایکشن-کمیٹی-بلتستان-کے-چیئرمین-نجف-علی-کا-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org