QR CodeQR Code

اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کا خصوصی انٹرویو

30 Jun 2024 11:28

اسلام ٹائمز کو دیئے گئے خصوصی انٹرویو میں اُمت واحدہ پاکستان کے سربراہ علامہ محمد امین شہیدی کا کہنا تھا کہ دنیا کے مقتدر حلقوں کو جس چیز سے خطرہ ہے، وہ ہے انسانی شعور، اس لیے وڈیرے انسانی شعور پیدا نہیں ہونے دیتے، کیونکہ شعور پیدا ہوگیا تو انکی نوکری کون کرے گا، اگر محرم اور صفر کے مہینے نہ ہوں تو لوگ تاریخ کے حوالے سے، اپنے ماضی کے حوالے سے، اسلام کے نشیب و فراز سے بے خبر رہیں گے، محرم انسانی شعور کو جگانے کا مہینہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ جنکی دکانداری لوگوں کی جہالت کی بنیاد پر چلتی ہے، اُنکو محرم سے خوف محسوس ہوتا ہے، لہذا محرم، عزاداری اور مجالس کیخلاف، محرم سے عقیدت رکھنے والوں کیخلاف پراپیگنڈے بھی اپنے عروج پر پہنچ جاتے ہیں اور اسطرح فسادات شروع کر دیئے جاتے ہیں اور ان فسادات میں جاہل لوگ استعمال ہوتے ہیں، عقل مند آدمی کبھی بھی فساد کا حصہ نہیں بنتا، جہلاء کو اسلام قرار دیکر ایسے راستے پر ڈال دیا جاتا ہے جو سراسر اسلام کے منافی ہوتا ہے، اس لیے محرم سے پہلے اس طرح کے واقعات ہوتے رہیں گے۔


علامہ محمد امین شہیدی امت واحدہ پاکستان کے سربراہ ہیں۔ انکا شمار ملک کے معروف ترین علمائے کرام اور مذہبی اسکالرز میں ہوتا ہے، دلیل کیساتھ اپنا موقف پیش کرتے ہیں، خاص طور پر الیکٹرانک میڈیا پر ٹاک شوز، مذاکروں اور مذہبی محافل میں شریک دکھائی دیتے ہیں۔ علامہ امین شہیدی اتحاد بین المسلمین کے حقیقی داعی ہیں اور اسکے ساتھ ساتھ ملکی اور عالمی حالات پر بھی گہری نظر رکھتے ہیں، وہ اپنی تقریر میں حقائق کی بنیاد پر حالات کا نہایت درست اور عمیق تجزیہ پیش کرتے ہیں، یہی وجہ ہے کہ کرنٹ افیئرز سے دلچسپی رکھنے والے حلقوں میں انہیں بڑی پذیرائی حاصل ہے۔ اسلام ٹائمز نے عید غدیر اور محرم الحرام سے قبل ملکی حالات کے حوالے سے علامہ امین شہیدی صاحب کیساتھ ایک خصوصی انٹرویو کا اہتمام کیا، جو حاضر خدمت ہے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1144740

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1144740/ا-مت-واحدہ-پاکستان-کے-سربراہ-علامہ-محمد-امین-شہیدی-کا-خصوصی-انٹرویو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org