QR CodeQR Code

رہنما تحریک انصاف علی محمد خان کا غزہ گول میز کانفرنس سے خطاب

26 Jun 2024 17:38

گول میز کانفرنس سے خطاب میں رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ غزہ کے مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے، یہود و نصاریٰ کو آپ کی نمازیں پڑھنے اور روزے رکھنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیسے ہی تم جہاد کرو گے، اسلامی نظام کی بات کرو گے اس دن دشمنی شروع ہو جائے گی، اس دن تم بھٹو اور عمران خان بنا دیئے جاؤ گے۔


اسلام ٹائمز۔ سیو غزہ مہم کی گول میز کانفرنس جناح کنونشن سینٹر ہال میں منعقد کی گئی جس میں ملک کی نامور شخصیات نے شرکت کی، کانفرنس میں ملکی اعلٰی سیاسی قیادت، نامور صحافی، ڈاکٹر، وکلاء اور علماء نے شرکت کریں گے۔ تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی علی محمد خان کا کہنا تھا کہ ہم بطور پاکستانی اور مسلمان غزہ کے مسلمانوں کےساتھ کھڑے ہیں، سب کو اپنا کردار اد کرنا چاہیئے، غزہ کے مظلوموں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیئے، یہود و نصاریٰ کو آپ کی نمازیں پڑھنے اور روزے رکھنے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے، جیسے ہی تم جہاد کرو گے، اسلامی نظام کی بات کرو گے اس دن دشمنی شروع ہو جائیگی، اس دن تم بھٹو اور عمران خان بنا دیئے جاؤ گے، ہمیں اپنے بچوں کو بتانا چاہیئے کہ مسئلہ فلسطین کیا ہے، حکومت کیوں توانا آواز نہیں اٹھا رہی؟، ہم سب کو آواز اٹھانی چاہیئے۔ قارئین و ناظرین محترم آپ اس ویڈیو سمیت بہت سی دیگر اہم ویڈیوز کو اسلام ٹائمز کے یوٹیوب چینل کے درج ذیل لنک پر بھی دیکھ اور سن سکتے ہیں۔ (ادارہ)
https://www.youtube.com/c/IslamtimesurOfficial


خبر کا کوڈ: 1143809

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1143809/رہنما-تحریک-انصاف-علی-محمد-خان-کا-غزہ-گول-میز-کانفرنس-سے-خطاب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org