QR CodeQR Code

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہوگا، گورنر سندھ

24 Apr 2024 13:51

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کامران ٹیسوری نے کہا کہ ایرانی صدر نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی جسے میں نے قبول کیا، میرا آئندہ دورہ تہران کا ہوگا، ابراہیم رئیسی نے کراچی کی کاروباری شخصیات کو بھی دورۂ ایران کی دعوت دی ہے، صدر رئیسی نے اپنے دورے کے دوران پاکستانیوں کو جو تکلیف ہوئی اس پر معذرت بھی کی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی نے کہا کہ وزیرِ اعظم پاکستان شہباز اسپیڈ کے نام سے مشہور ہیں۔ یہ بات ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو ایئرپورٹ پر رخصت کرنے آئے گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ ان کا کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے امید ظاہر کی کہ جو ایم او یوز پر دستخط ہوئے ان پر بھی شہباز اسپیڈ سے کام ہوگا۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی سے پاک ایران تجارت پر تفصیلی بات ہوئی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے بھی پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے بتایا کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے مجھے تہران کے دورے کی دعوت دی جسے میں نے قبول کیا، میرا آئندہ دورہ تہران کا ہوگا، جس کا مقصد تجارتی تعلقات کا استحکام ہے۔ گورنر سندھ کامران ٹیسوری کا مزید کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے کراچی کی کاروباری شخصیات کو بھی دورۂ ایران کی دعوت دی ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے اپنے دورے کے دوران پاکستانیوں کو جو تکلیف ہوئی اس پر معذرت بھی کی ہے۔


خبر کا کوڈ: 1130783

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/video/1130783/ایرانی-صدر-نے-امید-ظاہر-کی-کہ-ایم-او-یوز-پر-شہباز-اسپیڈ-سے-کام-ہوگا-گورنر-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org