0
Thursday 15 Apr 2021 04:53

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ملتان میں جمعہ کو علامتی دھرنا دیا جائیگا 

جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ملتان میں جمعہ کو علامتی دھرنا دیا جائیگا 
اسلام ٹائمز۔ ملک بھر سے لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے کام کرنے والے ادارے جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کے زیراہتمام ملتان میں بھی جمعہ کو نماز جمعہ کے بعد جامع مسجد الحسین سے گلشن مارکیٹ تک احتجاجی ریلی نکالی جائے گی، جہاں پر ریلی کے شرکاء شیعہ جوانوں کی جبری گمشدگی کے خلاف اور مزار قائد کراچی میں جاری دھرنے کے شرکاء سے اظہار یکجہتی کے لیے علامتی احتجاجی دھرنا دیں گے۔ میڈیا کو جاری بیان کے مطابق میڈیا کوارڈینیٹر کا کہنا تھا کہ احتجاجی ریلی اور علامتی دھرنے میں تمام جماعتیں شریک ہوں گی، ریلی اور دھرنے کی قیادت ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ سید اقتدار حسین نقوی اور دیگر رہنماء کریں گے۔ واضح رہے کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے گذشتہ دو ہفتوں سے کراچی میں احتجاجی دھرنا جاری ہے۔
خبر کا کوڈ : 927282
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش