0
Wednesday 14 Apr 2021 23:42

مذہبی جماعت کے مظاہروں میں 5 لوگ جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ

مذہبی جماعت کے مظاہروں میں 5 لوگ جاں بحق  اور 18 زخمی ہوئے، وزیراعلیٰ سندھ
اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ مذہبی جماعت کے مظاہروں میں 5 لوگ جاں بحق  اور 18 زخمی ہوئے ہیں۔ کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ پرامن طریقے سے احتجاج کی اجازت ہے لیکن کسی کو تکلیف پہنچانے کی اجازت نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ کسی کو نقصان نہ پہنچے۔ وزیر اعلیٰ سندھ نے بتایا کہ مظاہروں میں 5 لوگ جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے ہیں جبکہ 12 پولیس اہلکار بھی زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم مظاہرین کے ساتھ سیاسی ڈائیلاگ کیلئے تیار ہیں لیکن قانون کو ہاتھ میں لینے کی اجازت نہیں دی جاسکتی۔ وزیراعلیٰ سندھ کے مطابق 26 میں سے 24 مقامات پر احتجاج ختم کیا جا چکا ہے، مظاہرے کیلئے جگہ دینے کو بھی تیار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 927252
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش