QR CodeQR Code

حکومت نے آج تک بےگناہ عوام کے جبری لاپتہ ہونے کا نوٹس نہیں لیا، فاروق ستار

11 Apr 2021 21:18

کراچی میں احتجاجی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے سینئر سیاستدان نے کہا کہ لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے یہ چوتھی مرتبہ تحریک چل رہی ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پانچویں احتجاجی تحریک تمام احتجاج سے الگ ہوگی۔


اسلام ٹائمز۔ جوائنٹ ایکشن کمیٹی فار شیعہ مسنگ پرسنز کی جانب سے لاپتہ شیعہ افراد کی بازیابی کیلئے احتجاجی دھرنا جاری ہے۔ دھرنے میں ڈاکٹر فاروق ستار نے وفد کے ہمراہ شرکت کی۔ وفد میں سابق رکن صوبائی اسمبلی ایم کیو ایم قمر عباس، ہرگن داس، جمال احمد، فیصل رفیق، کامران فاروقی شامل تھے۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں ڈاکٹر فارق ستار نے نوجوانوں کی جبری گمشدگی کے واقعات پر کڑی تنقید کرتے ہوئے اسے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں آئین و قانون کی بالادستی کے صرف دعوے کئے جارہے ہیں، جمہوری ملک میں لاپتہ افراد کے اہل خانہ آئینی و قانونی دھرنا دیئے ہوئے ہیں، حکومت نے آج تک بے گناہ عوام کے جبری لاپتہ ہونے کا نوٹس نہیں لیا، رمضان المبارک کے مبارک ماہ میں جبری لاپتہ افراد کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہیں، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے یہ چوتھی مرتبہ تحریک چل رہی ہے، لاپتہ افراد کی بازیابی کیلئے پانچویں احتجاجی تحریک تمام احتجاج سے الگ ہوگی۔


خبر کا کوڈ: 926614

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/926614/حکومت-نے-آج-تک-بےگناہ-عوام-کے-جبری-لاپتہ-ہونے-کا-نوٹس-نہیں-لیا-فاروق-ستار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org