0
Sunday 11 Apr 2021 18:22

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی خدمات لائق تحسین ہیں، راجہ بشارت

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے سی ٹی ڈی کی خدمات لائق تحسین ہیں، راجہ بشارت
اسلام ٹائمز۔ صوبائی وزیر قانون راجہ بشارت نے حالیہ دنوں میں ہائی پروفائل دہشتگردوں کی گرفتاری پر محکمہ انسداد دہشتگردی پنجاب کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کیخلاف کامیاب کارروائیاں محکمہ کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ آئی جی پولیس پنجاب انعام غنی اور ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی وسیم احمد کی قیادت میں محکمہ انسداد دہشتگردی صوبہ کو پُرامن بنانے میں بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کیخلاف جنگ میں محکمہ سی ٹی ڈی سمیت پاک افواج اور پنجاب پولیس کے افسران اور نوجوانوں نے قیمتی جانوں کے نذرانے پیش کیے ہیں۔

راجہ بشارت نے دہشتگردوں کیخلاف برسر پیکار افسروں اور نوجوانوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب حکومت محکمہ سی ٹی ڈی کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور اس کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے۔ انہوں نے اس اُمید کا اظہار کیا کہ سی ٹی ڈی کے دلیر نوجوان اسی عزم اور ولولے سے اس وقت تک دہشتگردوں کا پیچھا کرتے رہیں گے، جب تک پاک سرزمین آخری دہشتگرد کے وجود سے پاک نہیں ہو جاتی۔
خبر کا کوڈ : 926587
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش