QR CodeQR Code

فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں، شہباز گل

22 Nov 2020 00:53

معاون خصوصی کا مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے بنیادی اغراض و مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے، پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولے پر مشتمل ہے۔


اسلام ٹائمز۔ معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان اقتدار سے دوری میں منافقت کی ہر حد پھلانگ چکے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم کے بنیادی اغراض و مقاصد قوم سے لوٹا مال بچانا ہے، پی ڈی ایم مفاد پرست ٹولے پر مشتمل ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان لوگوں نے پہلے مل کر عوام کو لوٹا اب جان لیوا وبا میں جھونکنا چاہتے ہیں، کورونا کے مثبت معاشی اشارے پی ڈی ایم کے ارسطوں کے منہ پر تھپڑ ہیں۔ شہباز گل نے کہا کہ عوام جانتی ہے پی ڈی ایم عوامی مفاد کے منافی ہے، ان کا مسئلہ عوام نہیں اپنی ذات ہے اس لیے دھرنے کرنے پر بضد ہیں، ان کے نزدیک کرپشن کا مال بچانا ترجیح ہے۔

معاون خصوصی نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کے خیر خواہ ہیں اس لیے جلسے موخر کیے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل جے یو آئی (ف) کے سربراہ فضل الرحمان نے حکومت پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ تھا کہ پی ڈی ایم قوم کی رہنمائی کرے گی، قوم ایک ہوجائے تو یہ چند دن کے لوگ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بی آر ٹی دھکوں سے چل رہی ہے، ملک نیچے جارہا ہے اس حکومت کو سپورٹ کرنے سے زیادہ ذمے داریوں سے انحراف اور کیا ہوسکتا ہے۔


خبر کا کوڈ: 899225

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/899225/فضل-الرحمان-اقتدار-سے-دوری-میں-منافقت-کی-ہر-حد-پھلانگ-چکے-ہیں-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org