QR CodeQR Code

ضلعی انتظامیہ نیلم ویلی کی عوام کی حفاظت کے لیے جامع پالیسی مرتب کریں، پیر مظہر سعید

3 Jul 2024 10:06

نیلم ویلی میں کام کرنے والے سماجی کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات کاا کہنا تھا کہ مون سون بارشوں سے قبل عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اطلاعات آزاد کشمیر پیر مظہر شاہ نے کہا ہے کہ مون سون بارشوں کی وجہ سے نیلم ویلی میں نقصان کا خدشہ ہے، ایس ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ نیلم ویلی کی عوام کی حفاظت کے لیے جامع پالیسی مرتب کریں، مون سون بارشوں سے قبل عوام میں آگاہی مہم شروع کی جائے تاکہ لوگ حفاظتی اور احتیاطی تدابیر پر عمل کریں۔ سٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور سماجی ادارے مل کر کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پلان مرتب کریں۔ نیلم ویلی میں کام کرنے والے سماجی اداروں کی بھرپور سرپرستی کی جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز نیلم ویلی میں کام کرنے والے سماجی کارکنان کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ نیلم ویلی میں آنے والے سیاح ہمارے مہمان ہیں، سیاحوں کے ساتھ زیادتی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، ہمیشہ مشکل وقت میں نیلم ویلی کی عوام نے سیاحوں کے لیے اپنے گھروں کے دروازے کھولے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1145402

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145402/ضلعی-انتظامیہ-نیلم-ویلی-کی-عوام-حفاظت-کے-لیے-جامع-پالیسی-مرتب-کریں-پیر-مظہر-سعید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org