QR CodeQR Code

جسٹس اعجاز انور کی اے ٹی سی ججز، سی ٹی ڈی اور پراسیکیوشن کو دہشتگردی کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت

3 Jul 2024 00:33

انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج نے ایک اجلاس میں اے ٹی سی ججز، سی ٹی ڈی اور پراسیکیوشن کو دہشت گردی کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبے سمیت پشاور میں امن و امان کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ انسداد دہشت گردی عدالتوں کے ایڈمنسٹریٹو جج جسٹس اعجاز انور کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اے ٹی سی عدالتوں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں اے ٹی سی عدالتوں کے ججز، ایڈیشنل چیف سیکرٹری، محکمہ خزانہ اور آئی جی جیل خانہ جات کے نمائندوں نے شرکت کی۔ جسٹس اعجاز انور نے اے ٹی سی ججز، سی ٹی ڈی اور پراسیکیوشن کو دہشت گردی کے کیسز جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔ اجلاس میں صوبے سمیت پشاور میں امن و امان کی صورتحال پر تحفظات کا اظہار کیا گیا، ایڈیشنل چیف سیکرٹری نے عوام کے جان ومال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 1145345

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145345/جسٹس-اعجاز-انور-کی-اے-ٹی-سی-ججز-ڈی-اور-پراسیکیوشن-کو-دہشتگردی-کیسز-جلد-نمٹانے-ہدایت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org