QR CodeQR Code

بانی پی ٹی آئی نے رول آف لا کا پیغام دیا ہے

مہنگائی کنٹرول سے باہر، لوگ زیور بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں، علی محمد خان

پی ٹی آئی کا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ ہے

3 Jul 2024 00:17

اسلام آباد میں اپنے ایک بیان میں سینئر راہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آپ اپنے نیٹ کو بڑھائیں، بڑے مراعات یافتہ طبقے کی طرف جاتے ہوئے آپ کے ہاتھ جلتے ہیں۔ آپ اتنا کسی سے نہیں ڈرتے جتنا اشرافیہ سے ڈرتے ہو، ان کو شرم و حیا نہیں آتی اب کھلم کھلا کہتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پی ٹی آئی کے سینئر راہنما علی محمد خان نے کہا کہ ان لوگوں کو شرم نہیں آتی، روزگار اور مہنگائی کی کیا صورتحال ہے۔؟ لوگ اپنے گھر والیوں کی بالیاں اور زیور بیچ کر بل ادا کر رہے ہیں۔ علی محمد خان نے کہا کہ پی ٹی آئی نے ایم این ایز، ایم پی ایز کی تنخواہیں بڑھانے کی مخالفت کی تھی، آپ نے تو دودھ کے ڈبے اور گھر کی عام اشیاء تک کو نہیں چھوڑا، آپ عام آدمی کی تنخواہ پر ٹیکس بڑھا رہے ہیں۔

سینئر راہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ آپ اپنے نیٹ کو بڑھائیں، بڑے مراعات یافتہ طبقے کی طرف جاتے ہوئے آپ کے ہاتھ جلتے ہیں۔ آپ اتنا کسی سے نہیں ڈرتے جتنا اشرافیہ سے ڈرتے ہو، ان کو شرم و حیا نہیں آتی اب کھلم کھلا کہتے ہیں یہ آئی ایم ایف کا بجٹ ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا 6 جولائی کو اسلام آباد میں جلسہ ہے۔ بانی پی ٹی آئی سے میری مشاورت ہوئی ہے، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے کہا میرے ورکرز کو کہیں آزادی کیلئے ہر قیمت چکائیں گے۔ بانی پی ٹی آئی نے رول آف لا کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہا ہے طاقتور اور کمزور قانون کے سامنے برابر ہونے چاہئیں۔


خبر کا کوڈ: 1145342

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145342/مہنگائی-کنٹرول-سے-باہر-لوگ-زیور-بیچ-کر-بل-ادا-رہے-ہیں-علی-محمد-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org