QR CodeQR Code

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت کا اپوزیشن سے رابطہ

2 Jul 2024 23:16

مسلم لیگ نون کے چیف وہپ نے قائد حزب اختلاف کو لکھے گئے خط میں چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی سربراہی کیلئے حکومت نے اپوزیشن سے رابطہ کر لیا۔ مسلم لیگ نون کے چیف وہپ طارق فضل چودھری نے قائد حزب اختلاف عمر ایوب کو خط لکھ دیا۔ خط میں حکومت نے چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کیلئے اپوزیشن سے 4 نام مانگ لئے۔ خط میں کہا گیا ہے کہ سینئر اور تجربہ کار لوگوں کے نام دیئے جائیں، باہمی رضامندی سے دیئے گئے ناموں میں سے چیئرمین پی اے سی کا تقرر کیا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1145329

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145329/چیئرمین-پبلک-اکاؤنٹس-کمیٹی-کی-سربراہی-کیلئے-حکومت-کا-اپوزیشن-سے-رابطہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org