QR CodeQR Code

ممالک افغان نجی شعبے کی حمایت کرتے ہیں، ذبیح اللہ مجاہد

2 Jul 2024 22:57

طالبان کے حکومتی ترجمان نے دوحہ اجلاس میں اعلان کیا ہیکہ خوش قسمتی کیساتھ، ملاقات میں بات چیت تسلی بخش رہی اور بیشتر ممالک نے افغانستان کے خصوصی شعبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے


اسلام ٹائمز۔ طالبانی ترجمان اور دوحہ اجلاس میں شامل طالبانی وفد کے سربراہ ذبیح اللہ مجاہد نے اعلان کیا ہے کہ خوش قسمتی کے ساتھ دوحہ اجلاس تسلی بخش رہا اور بیشتر ممالک نے افغانستان کے نجی شعبے کی حمایت کا اعلان کیا ہے۔

ذبیح اللہ مجاہد نے مزید کہا کہ دوحہ میٹنگ کے دوسرے و تیسرے روز، طالبانی وفد نے بینکنگ پر پابندیوں اور منشیات کے خلاف جنگ پر گفتگو و تبادلہ خیال کیا۔

طالبان کے حکومتی ترجمان نے کہا کہ روس، چین، پاکستان، ایران، قازقستان اور کئی ایک دوسرے ممالک سمیت بیشتر ممالک نے افغانستان کی بنکنگ پابندیوں کے خاتمے اور اس ملک کی بلاک شدہ رقوم کی آزادی پر زور دیا ہے۔

واضح رہے کہ کہ دوحہ اجلاس 3 جولائی کے روز منعقد ہونے والے ایک آزاد مباحثے کے ساتھ ہی اختتام پذیر ہو جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 1145321

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145321/ممالک-افغان-نجی-شعبے-کی-حمایت-کرتے-ہیں-ذبیح-اللہ-مجاہد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org