QR CodeQR Code

عمران خان سیاستدانوں کے بجائے ادارے سے بات کرنا چاہتے ہیں، عرفان صدیقی

2 Jul 2024 22:40

مسلم لیگ نون کے راہنما، سینیٹر نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی الزامات کی سیاست بہت پرانی ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد مسلم لیگ نون نے پہلی تقریر میں ہی کہا کہ بات چیت سے راستے نکالنے ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ عمران خان سیاستدانوں کے بجائے ادارے سے بات کرنا چاہتے ہیں۔ سینیٹر عرفان صدیقی نے ایک نجی ٹی وی کے  پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف کی الزامات کی سیاست بہت پرانی ہے۔ عرفان صدیقی نے کہا کہ نواز شریف نے پہلی تقریر میں کہا بات چیت سے راستے نکالنے ہوں گے، ہم نے تو کہا تھا ایوان میں ایک نیا ماحول بناتے ہیں، ہماری اس آفر کو ٹھکرا دیا گیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہر قیدی چاہتا ہے اس کی رہائی ہو اور انہیں باہر بھیج دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 1145318

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145318/عمران-خان-سیاستدانوں-کے-بجائے-ادارے-سے-بات-کرنا-چاہتے-ہیں-عرفان-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org