QR CodeQR Code

سوات میں سوتیلی ماں کا 9 سالہ بچے پر بدترین تشدد، ملزمہ اور شوہر گرفتار

2 Jul 2024 14:56

پڑوسی نے روزانہ بچے کی چیخ و پکار سن کر پولیس میں رپورٹ کی جس پر پولیس نے بچے کے والد اور سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔


اسلام ٹائمز۔ سوات کے علاقہ خوازہ خیلہ میں سوتیلی ماں نے 9 سالہ بچے کو بدترین تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق سوات کے علاقے خوازہ خیلہ میں سوتیلی ماں کو 9 سالہ بچے پر تشدد کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا۔ سفاک سوتیلی ماں گرم لوہے سے بچے کو داغتی تھی جس سے بچے کے جسم پر جگہ جگہ داغ پڑ گئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق سوتیلی ماں باپ کی نظروں کے سامنے بچے کو تشدد کا نشانہ بناتی تھی اور بچہ صبح تک بے یارو مددگار پڑا رہتا تھا۔ پڑوسی نے روزانہ بچے کی چیخ و پکار سن کر پولیس میں رپورٹ کی جس پر پولیس نے بچے کے والد اور سوتیلی ماں کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا۔


خبر کا کوڈ: 1145243

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145243/سوات-میں-سوتیلی-ماں-کا-9-سالہ-بچے-پر-بدترین-تشدد-ملزمہ-اور-شوہر-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org