QR CodeQR Code

چوہدری انوارالحق کی چوہدری عبدالمجید سے ملاقات

2 Jul 2024 12:10

اس موقع پر وزیراعظم آزاد کشمیر کا کہنا تھا کہ ریاست کے عوام کی خدمت مشن ہے ،تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لا۔ئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر اعظم آزاد حکومت ریاست جموں و کشمیر چوہدری انوارالحق نے گذشتہ روز سابق وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری عبدالمجید سے ملاقات کی اور ان کی صحت سے متعلق دریافت کیا۔ وزیراعظم آزاد کشمیر نے آزاد کشمیر کی تعمیروترقی میں سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید کے کردار کو سراہا. وزیراعظم نے کہا کہ ریاست کے عوام کی خدمت کا مشن ہے، عوامی مشن کی تکمیل کے لئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ اس موقع پر سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کو ایک متوازن بجٹ پیش کرنے پر مبارکباد دی اور ان کے عوام دوست اقدامات خاص طور پر دس ارب کی لاگت سے شروع کئے گئے سوشل پروٹیکشن انڈوومنٹ فنڈ کو بے حد سراہا جو معاشرے کے نادار اور بے سہارا طبقے کے لئے کسی نعمت سے کم نہیں ہے۔ چوہدری عبدالمجید نے وزیراعظم کو ریاست کے عوام کی فلاح و بہبود کے لئے اٹھائے گئے اقدامات پر اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔ سابق وزیراعظم چوہدری عبدالمجید نے حکومتی گڈگورننس کے اقدامات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے یہاں سیاسی طور پر اتحاد، اتفاق اور یکجہتی کی فضا سے مقبوضہ ریاست جموں و کشمیر کے رہنے والوں کے لیے اچھا پیغام ہے جس سے تحریک آزادی کشمیر پر بھی مثبت اثرات مرتب ہوتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 1145195

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145195/چوہدری-انوارالحق-کی-عبدالمجید-سے-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org