QR CodeQR Code

شہباز شریف سے قازق سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال

1 Jul 2024 23:24

پاکستان میں قازقستان کے سفیر کی وزیراعظم سے ملاقات میں وزیراعظم نے قازقستان کے صدر کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف سے پاکستان میں قازقستان کے سفیر یرژان کستافین نے ملاقات کی۔ وزیراعظم شہباز شریف نے قازقستان کے صدر قاسم ژومارت توکایف کیلئے خیر سگالی کے جذبات کا اظہار کیا اور پاکستان اور قازقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ وزیراعظم محمد شہباز شریف نے کہا کہ وہ 3 تا 4 جولائی 2024ء کو شنگھائی تعاون تنظیم کی سربراہان مملکت کی کونسل کے اجلاس کے لیے آستانہ کے اپنے آئندہ دورے کے دوران صدر توکایف سے ملاقات کے منتظر ہیں۔

پاکستان قازقستان کے مابین دوطرفہ تعلقات کی مثبت رفتار کا ذکر کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ ملاقات کے دوران وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے علاقائی روابط و علاقائی سلامتی میں تعاون کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی۔ قازقستان کے سفیر نے وزیراعظم شہباز شریف کو قازقستان کے صدر کا تہنیتی پیغام پہنچایا اور وزیراعظم کو دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے کے لیے جاری مختلف سرگرمیوں اور اقدامات سے آگاہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 1145094

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145094/شہباز-شریف-سے-قازق-سفیر-کی-ملاقات-دوطرفہ-تعلقات-مزید-مضبوط-بنانے-پر-تبادلہ-خیال

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org