QR CodeQR Code

لاپتا افراد کے کمیشن نے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری

1 Jul 2024 22:25

تیرہ سالوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 285 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کمیشن نے اب تک 6 ہزار 464 لاپتا افراد کا سراغ لگایا ہے جبکہ 2 ہزار 270 کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ سال 2024 کے پہلے چھ ماہ میں لاپتا افراد کے 197 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔ نجی ٹی وی کے مطابق لاپتا افراد کے کمیشن نے چھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی۔ رپورٹ جس کے مطابق جنوری میں 55، فروری میں 42 اور مارچ میں لاپتا ہونے کے 18 کیسز رپورٹ ہوئے۔ اسی طرح اپریل میں 15، مئی میں 20 اور جون میں لاپتا افراد کے 47 کیسز سامنے آئے۔ لاپتا افراد کمیشن کے پاس گزشتہ تیرہ سالوں میں مجموعی طور پر 10 ہزار 285 کیسز رپورٹ ہوئے۔ کمیشن نے اب تک 6 ہزار 464 لاپتا افراد کا سراغ لگایا ہے جبکہ 2 ہزار 270 کیسز تاحال زیر التوا ہیں۔ گزشتہ تیرہ سالوں میں 4 ہزار 514 لاپتا افراد اپنے گھروں کو واپس لوٹے جبکہ 2011 سے 2024 تک 277 لاپتا افراد کی لاشیں ملیں۔

یاد رہے کہ رواں سال 23 اپریل کو ایک پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا تھا کہ لاپتا افراد کا معاملہ آسان نہیں، اس کی بہت سی جہتیں ہیں، ہمیں اس کا سیاسی حل نکالنا ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ حکومت کی اس مسئلے کو حل کرنے کے عزم میں کوئی کمی نہیں، لیکن یہ 4 دہائیوں پر محیط معاملہ ہے جو جلد بازی یا سوشل میڈیا سے یا عدالتی احکامات سے بھی ایک رات میں حل نہیں ہوسکتا، اگر آپ بات کریں کہ حکومتی ادارے اس میں ملوث ہیں تو اس کو ایک دم مسترد نہیں کیا جاسکتا لیکن دیکھنا ہے کہ اس پر کوئی شواہد موجود ہے۔


خبر کا کوڈ: 1145065

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145065/لاپتا-افراد-کے-کمیشن-نے-چھ-ماہ-کی-کارکردگی-رپورٹ-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org