QR CodeQR Code

جعلی ڈومیسائل بناکر شہری علاقوں کی نوکریوں پر قبضہ کیا گیا، خالد مقبول صدیقی

1 Jul 2024 21:49

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ نے کہا کہ 56 ہزار نوکریاں جو تعصب، نسل پرستی پر دی جاتی تھیں عدالت نے ذرا ٹھہرو کی آواز لگائی ہے، انصاف رینگتے ہوئے پہنچ ہی گیا، اس فیصلے نے نوجوانوں اور قوم کو یقین دیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ آج پاکستان کا تعلیمی نظام نائیجریا کے تعلیمی نظام سے مقابلہ کر رہا ہے۔ کراچی میں فاروق ستار کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ ایک سے 15 گریڈ کی نوکریاں مقامی لوگوں کو ملنی چاہئیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں نے سرکاری نوکری کے لیے درخواست دینی چھوڑ دی تھی، 50 سالوں میں انصاف سے محرومی کی پوری تاریخ ہے، ہم سندھ ہائی کورٹ کے 30 جون کے فیصلے پر شکر گزار ہیں۔

خالد مقبول صدیقی کا کہنا ہے کہ 56 ہزار نوکریاں جو تعصب، نسل پرستی پر دی جاتی تھیں عدالت نے ذرا ٹھہرو کی آواز لگائی ہے، انصاف رینگتے ہوئے پہنچ ہی گیا، اس فیصلے نے نوجوانوں اور قوم کو یقین دیا ہے۔ ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ سپریم کورٹ سے درخواست کرتا ہوں چیف جسٹس کے آنے سے پہلے 140 اے پر عمل درآمد کا فیصلہ آچکا ہے لیکن اس پر عمل نہیں ہو رہا، چیف جسٹس اس پر سو موٹو ایکشن لیں۔ ان کا کہنا ہے کہ دیکھا جائے 50 سالوں میں اس کوٹا سسٹم پر عمل درآمد ہوا یا نہیں، جعلی ڈومیسائل بنا کر شہری علاقوں کی نوکریوں پر قبضہ کیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 1145053

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/1145053/جعلی-ڈومیسائل-بناکر-شہری-علاقوں-کی-نوکریوں-پر-قبضہ-کیا-گیا-خالد-مقبول-صدیقی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org